• Follow Us on Twitter
  • Follow Us on Twitter

الطاف حسین بزدل ہیں، موت سے نہیں ڈرتا، عنقریب کراچی جاﺅں گا: عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خواتین کے بارے میں بیان پر ان کا غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا، مرنے سے نہیں ڈرتا، عنقریب کراچی جاﺅں گا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت نہیں کر سکتا، تحریک انصاف کا وویمن ونگ تمام شہروں میں احتجاج کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے جس طرح کا بیان دیا اس پر غصہ ٹھنڈا نہیں ہو، انہیں بھرپور جواب دوں گا۔
الطاف حسین ایک بزدل آدمی ہیں جو لندن میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتے کیونکہ سب نے ایک دن مرنا ہے، عنقریب کراچی جاﺅں گا

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.