اسلام آباد……..سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ سے دھچکا پہنچا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر سانحہ بلدیہ کی رپورٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ اور سیاسی مافیا کا خاتمہ ہونا چاہیے۔حکمران طبقے کو عام آدمی کی زندگی سے کوئی سروکارنہیں۔انہوں نے سانحہ بلدیہ میں 258 افراد کے قتل کو بھتہ مافیا کا غیرانسانی عمل قرار دیا ہے۔
Category:- All Posts, PTI News and Events