• Follow Us on Twitter
  • Follow Us on Twitter

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تصدیق

اسلام آباد: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہورہے ہیں جب کہ انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ ملک کو سنگین بحرانوں سے پی ٹی آئی ہی نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جلد شیڈو کابینہ کا اعلان کرے گی۔ تحریک انصاف میں جاوید ہاشمی کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد صدر کا عہدہ خالی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چوہدری سرور کو پارٹی کا صدر بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایکسپریس نیوز نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق خبر 29 جنوری کو دی تھی

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.