• Follow Us on Twitter
  • Follow Us on Twitter

پی ٹی آئی کی حکومت کوآرڈیننس لانےکیلئے7دن کی مہلت

imran

اسلام آباد …..وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین میںانتخابات کی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ملاقات ہوئی،جس میں تحریک انصاف نے حکومت آرڈیننس لانے کیلئے 7دن کی مہلت دیدی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب لے کر وزیر خزانہ ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے3نکات پر معمولی اختلاف تھے، جن کا حل آدھے گھنٹے میں بھی ہوسکتا ہے ۔ امید ہے قومی مفاد میں مسئلے کا حل تلاش کرلینگے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انکے خط کا جواب مل گیا ہے جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فریقین دوبارہ ملاقات کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف سیاسی اتحاد کے ماحول میں جوڈیشل کمیشن کے معاملے کو بھی فیصلہ کن نتیجے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کے معاہدہ طے پا گیا تو نیا آرڈیننس بنانے کےلیے 7 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے جس پر اتفاق ہے ۔ اس موقع پر دونوں رہنما ایک دوسر ے کو دل بڑا کرنے کا مشورہ بھی دیتے رہے تاہم اسحاق ڈار کا خیال تھا کہ
ونوں جانب سے دل بڑا کرنے میں ہی بھلائی ہے۔

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.