• Follow Us on Twitter
  • Follow Us on Twitter

خیبرپختونخوا کے پہلے خواتین ایلیٹ فورس دستے کی ٹریننگ

نوشہرہ ……نوشہرہ کے جوائنٹ پولیس ٹریننگ کالج میں کمانڈو ٹریننگ حاصل کرنیوالی 35 خواتین پولیس اہل کاروں اور اسپیشل کومبیٹ ٹریننگ حاصل کرنیوالے 150 جوانوں نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ۔ تقریب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلی پرویز خٹک بھی موجود تھے۔جوائنٹ پولیس ٹریننگ کالج نوشہرہ میں ایلیٹ فورس نے پولیس کی 35 خواتین کو کمانڈو اور 150 جوانوں کو اسپیشل کومبیٹ کی تربیت دی۔2 ماہ کی تربیت مکمل ہونے پر اہلکاروں نے عملی مشقوں کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔ کمانڈو ٹریننگ لینے والی خواتین نے راکٹ لانچر ، ہیوی مشین گن اور گرینیڈ گن سے لانگ فائر میں اپنی مہارت دکھائی ۔ کمانڈو ٹریننگ لینے والی خواتین اور اسپیشل کومبیٹ کی تربیت لینے والے اہلکاروں نے حملے کی صورت میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا پرویزخان خٹک بھی موجود تھے ۔ انہوں نے تربیت پانے والے اہل کاروں کی مہارت کو سراہا اور ان کے لیے خصوصی الاؤنس کا اعلان

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.