• Follow Us on Twitter
  • Follow Us on Twitter

عمران خان کی چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

pti

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور چوہدری سرور کے درمیان بنی گالہ میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور تحریک انصاف کے منشور پر تبادلہ کیا گیا، ملاقات کے دوران عمران خان نے چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے ان کے گورنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چوہدری سرور نے تحریک انصاف کے صدر یا پنجاب کا انچارج بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کی صورت میں وہ اس حوالے سے تحریری یقین دہانی بھی چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.