• Follow Us on Twitter
  • Follow Us on Twitter

عمران خان نے افتخارچوہدری کیخلاف اہم ثبوت وکیل کو دیدیے

imran

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے افتخارمحمد چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے کے جواب میں ان کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی میں ملوث ہونے سے متعلق اہم ثبوت اپنے وکیل بابراعوان کے حوالے کردیے ہیں۔ جنھیں وہ عدالت میں آئندہ سماعت پر پیش کریں گے۔ سابق چیف جسٹس کے خلاف کئی گواہ بھی تیار کرلیے ۔اہم ن لیگی رہنماؤں سے جسٹس افتخارکی ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیے جانے کاامکان ہے۔سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کا بیان حلفی بھی حاصل کر لیاگیا ہے جو عدالت میں پیش کیا جائے گا،انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عمران خان اور جسٹس افتخار چوہدری کے درمیان شروع ہونے والی قانونی جنگ میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ سابق چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کے بیانات حلفی جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کا بیان حلفی سمیت دیگر قانونی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابراعوان نے بھی پیش بندی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کے بعض فیصلوں ان کے بیٹے ارسلان افتخار سمیت دیگرکئی اہم معاملات کوعدالت تک لے جانے کا بندوبست کیا ہے۔

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.