• Follow Us on Twitter
  • Follow Us on Twitter

عمران خان عوام کی امید ہیں، تحریک انصاف فرانس

پیرس……رضا چوہدری ……پاکستان تحریک انصاف فرانس خواتین ونگ کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان عوام کی امید ہیں اور پاکستان کا بہتر مستقبل عمران خان سے وابستہ ہیں ۔ ملک سے وڈیرہ شاہی ،جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ نظام کے خاتمہ کے لئے اورسیز پاکستانیوں کو متحد ہو کرعمران خان کا ساتھ دینا چاہئے۔ اس مقصد کیلئے وہ مردوخواتین کے شانہ بشانہ کام کریں گی ۔قبل ازیںانہوں نے عمران خان کے قافلے کے ساتھ وزیر ستان کاسفر کیا۔ خواتین ونگ فرانس کی صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے جنگ کو بتایا کہ وہ ثابت کریں گی کہ خواتین ونگ یورپ بھر میں ایک منظم اور فعال قوت بن کر ابھرے گی۔ یورپ بھر سے خواتین کی طرف سے جو پیغامات ملے ہیں وہ حوصلہ افزاہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یورپ کا دورہ کرے گی اور سماجی مشن جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فرانس کی الیکٹڈ باڈی کی ویمن ونگ کی صدر بننا اعزاز کی بات ہے۔ سب نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اور میرے کام کو سراہا اس سے مجھے حوصلہ ملا۔ پارٹی کے سینئر رہنما جناب شوکت حیات رانجھا کی مشکور ہوں ۔انہوں نے جن الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے –

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.