اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے.پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے بنی گالہ سے سعودی عرب روانہ ہوئے. عمران خان منگل اور بدھ کی درمیانی شب بے نظیر ایئر پورٹ سے تین بجے والی پرواز سے سعودی عرب روانہ ہوئے. عمران خان تین دن سعودی عرب میں قیام کریں گے .. اور چوبیس جنوری کو وطن واپس لوٹیں گے.\
Category:- All Posts, PTI News and Events